بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

‘ٹیم پاکستان ہمیں آپ پر فخر ہے’

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح پر کہا ہے کہ ٹیم پاکستان ہمیں آپ پر فخرہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کے خلاف جیت پر مسلح افواج کی جانب سے گرین شرٹس کو مبارکباد دی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم پاکستان ہمیں آپ پر فخر ہے۔