بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لینڈ سلائیڈنگ، سوات ایکسپریس وے کاٹلنگ کے مقام پر جزوی طور پر بند

اسلام آباد(ممتاز نیوز)ترجمان موٹروے پولیس نے کہا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سوات ایکسپریس وے کاٹلنگ کے مقام پر جزوی طور پر بند کردیا گیا۔موٹروے پولیس ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزار رہی ہے، اسلام آباد اور پشاور سے آنے والی ٹریفک کو موٹروے پولیس کی جانب سے کاٹلنگ انٹرچینج سے آؤٹ کروایا جا رہا ہے ہے۔جبکہ سوات سے آنے والی ٹریفک چکدرہ کے مقام پر بند کر دی گی۔ترجمان موٹروے نے مزید کہا کہ آئی جی خالد محمود کی ہدایات پر موٹروے پولیس نے فوری طور پر ملبہ ہٹانے کا عمل شروع کردیا ہے۔عوام سے گذارش ہے کہ موسمی حالات کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔سفر شروع کرنے سے پہلے یا کسی مدد کی صورت میں موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔