اسلام آباد:(سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی پر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے نام پیغام جاری کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شاہین شاہ نے پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر اللہ کا شکر ادا کیا اور محمد رضوان کو سپرمین لکھتے ہوئے لکھا کہ کسی وجہ سے ہی آپ کرکٹ کی دنیا میں بہترین ہیں۔
Alhamdulillah. That's how you do it!@iMRizwanPak the Superman – you are the best in the cricket world for a reason. Extra ordinary from @mnawaz94.
Keep the momentum going champions. #PakistanZindabad
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) September 4, 2022
فاسٹ بولر نے اپنی پوسٹ میں محمد نواز کی غیر معمولی کارکردگی کو بھی سراہا اور پاکستان ٹیم کے چیمپئنز کو اسی مومنٹم کے ساتھ کھیل جاری رکھنے کی کا مشورہ دیا۔

دوسری جانب انسٹاگرام اسٹوری پر شاہین نے پاک بھارت میچ سے متعلق اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں شاہین کو اکیلے کمرے میں بیٹھے ٹی وی پر میچ دیکھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ شاہین آفریدی نے اپنی انسٹا اسٹوری میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔








