بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلاموفوبیاکے خلاف قرارداد کی منظوری صرف عمران خان کی نہیں پوری اسلامی دنیاکی کامیابی ہے،مراد سعید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم اسلاموفوبیاکے خلاف امت مسلمہ کے ترجمان بنے۔

اسلاموفوبیاکے خلاف قراردادکی منظوری پرآج یوم تشکرمناناچاہیے۔یو این میں15مارچ کواسلاموفوبیاکے خلاف دن منایاجائے گا۔دین کے پیغام کی دنیاکے بڑے ایوانوں میں گونج سنی گئی ۔

یہ صرف عمران خان کی نہیں پوری اسلامی دنیاکی کامیابی ہے ۔اسلاموفوبیاکے خلاف مقدمہ صرف عمران خان نے لڑا،وزیراعظم عمران خان نے ڈرون حملوں کے خلاف مارچ کیا۔ڈرون حملوں میں معصوم بچے شہیدہوئے ۔

وزیراعظم نے بتایاکہ ڈرون حملوں سے دہشتگردی میں اضافہ ہوا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسلاموفوبیا کے خلاف قراردادمنظور کی۔