راولپنڈی(ممتاز نیوز )پاک فوج کےترجمان نے کہاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کےفیصل آبادمیں جلسہ عام سے خطاب کے دوران پاک فوج کی سینئر قیادت کے بارے میں ہتک آمیزاور انتہائی غیر ضروری بیان پرفوج میں شدید غم و غصہ پایاجاتا ہے ایسے وقت میں پاک فوج کی سینئر قیادت کو متنازعہ بنانے کی کوشش انتہائی افسوسناک ہے جب پاک فوج قوم کی سیکورٹی اور حفاظت کے لیے ہر روز جانیں قربان کر رہی ہے ،پیرکو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کی طر ف سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ جب آرمی چیف کی تعیناتی کا آئین میں واضح طریقہ کار موجود ہےتو سینئر سیاستدانوں کی جانب سے آرمی چیف کے عہدے کو متنازعہ بنانے کی کوشش انتہائی افسوسناک ہے،بیان میں کہاگیاہے کہ
پاک فوج کی سینئر لیڈر شپ کی اہلیت اور حب الوطنی اُن کی دہائیوں پر محیط بے داغ اور شاندارعسکری خدمات سے عیاں ہےفوج کی اعلیٰ قیادت کو سیاست میں ملوث کرنے کی کوشش ملکی مفاد میں نہیں ،بیان میں کہاگیاہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے طریقہ کار کو متنازعہ بنانا پاکستان کے مفادمیں ہے اور نہ پاک فوج کے،بیان میں کہاگیاہے کہ پاک فوج اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کی بالادستی کے عزم پر قائم ہے
فوج میں چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر شدید غم و غصہ ہے، آئی ایس پی آر








