اسلام آباد ( ممتاز نیوز ) رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قوم میں موجودہ حکمران ٹولے کے خلاف شدید نفرت ، آنکھوں میں خون اترا ہوا ہے،خواجہ آصف ،شہباز شریف کو چیلنج کرتا ہوں سیکورٹی کے بغیر اپنے حلقوںمیں بھی نہیں جا سکتے ، ، صرف عمران خان کو ہٹائیں اور پھر صرف اسلام آباد سے نکل کر دکھائیں ،کسی کا باپ بھی عمران خان کے خلاف کچھ نہیں کر سکتا،اب تک پاکستان صرف عمران خان اور تحریک انصاف کی وجہ سری لنکا نہیں بنا ،لوگوں کے جذبات کے آگے بندھ بندھا ہوا ہے، ہمیں ہلکا نہ لیا جائے،غیر منظم اور فسادکے ذریعہ تبدیلی پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔پیر کو رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی خواہش ہے کہ جو بھی انکے خلاف ہے اسے صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے ، سیاست کی بجائے سازشوں سے مخالفوں کا مقابلہ کیاجائے ،پہلے ری نواز شریف بے نظیر کے خلاف سازشیں کرتے تھے اور انھیں بھی سیکورٹی رسک قرار دیتے تھے ، زرداری اور نواز شریف اکھٹے ہوگئے ہیں ،اب انھیں انٹرسٹ بھی ایک ہوگئے ہیں نظر صرف عمران خان آتے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ رات کو جیسے ہی شہباز شریف نے قوالی شروع کی تو ہمنواءوزیروں نے پریس کانفرنسز شروع کردی ، ایک راگ الاپ رہے ہیں کہ عمران خان سیکورٹی رسک ہیں اور خدارا فوج اور عدالت کسی طرح سے مل جائیں ، عمران خان کو نااہل کردیں ، کیونکہ بیلٹ سے مقابلہ نہیں ہوسکتا ہے مہ پرکوں یہی سوچ ہے لیکن ساری سوچیں پوری تو نہیں ہوسکتی لوگ ان کرداروں کو اچھی طرح سے جانتے اور کچھ کو ہم یادکراتے رہیں گئے۔ عمران خان کو ہٹا کراپنے بچوں اور سیاست بچانے کوشش اب قوم نہیں ہونے دیگی لوگوں موجودہ حکمران ٹولے سے شدید نفرت ہے، یہ لوگ باہر عوام میں نہیں جا سکتے ہیں ، خواجہ آصف اور شہباز شریف اسلام آبا دمیں بیٹھ کر تقریریں کر رہیں انکو چیلنج کرتا ہوں کہ یہ سیکورٹی کے بغیر اپنے حلقوںمیں بھی نہیں جا سکتے ہیں، پی ڈی ایم کے جتنے چہر ے نظر آرہے ہیں ان سب کو پاکستانی جہاں پر بھی ہیں وہاں یہ باہر نہیں جا سکتے ہیں چاہے یہ لندن میں ہی کیوں نہ ہوں، انکے کرتوت کی وجہ سے لوگ ان سے نفرت کرتے ہیں ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جس طرح سازشوں یہ لوگ حکومت میں آئے ہیں انکے باہر بیٹھ کر برگر کھانا بھی مشکل ہو گیا ہے اور ساتھ غلطی یہ کر ر ہے ہیں کہ ٹمپریچر کو نیچے لانے کی بجائے بڑھا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اب تک پاکستان صرف عمران خان اور تحریک انصاف کی وجہ سری لنکا نہیں بنا ہے ، ملک کی 64فیصد آباد جو نوجوانوں کی وہے وہ حکمران ٹولے سے خوش نہیں ہے ، لوگوں کی آنکھوں میں خون اترا ہوا ہے ، ان کو ہلکا نہ لیا جائے، یہ عمران خان ہیں جنھوں نے لوگوں کے جذبات کے آگے بندھ بندھا ہوا ہے ، ہم نے لوگوں کو روکا ہوا ہے کیونکہ ہم نے ایک منظم طریقے سے پاکستان میں تبدیلی لانی ہے ، غیر منظم اور فسادکے ذریعہ تبدیلی پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ خواجہ آصف کہتے ہیں عمران خان کے خلاف بہت کچھ کر دینگے لیکن یاد رکھیں آپکا باپ بھی عمران خان کے خلاف کچھ نہیں کر سکتاہے ، آپ صرف عمران خان کو ہٹائیں اور پھر صرف اسلام آباد سے نکل کر دیکھائیں ، اپنی حیثیت اور اوقات کے مطابق بات کریں ، ہم اس حکومت کا بہت لحاظ کر رہے ہیں ،اور اس لیے کر رہے ہیں کہ ہم ملک میں منظم تبدیلی کی طرف جانا چاہتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان کے فیصل آباد جلسے میں بیان کا ایک بیک گراؤنڈ ہے ، موجودہ بیک گراؤنڈ پلے کے تحت آئی ہے اس کے پاس اکثریت نہیں تھی، 84سیٹوں والا شخص اس وقت وزیر اعظم ہے اور 155سیٹوں اپوزیش میں او ر جلسے کر رہے ہیں ، موجودہ حکومت کی کوئی خلاقی اور سیاسی حیثیت نہیں ہے ، خرم دستگیر نے موجودہ حکومت کا بھانڈاخود سے پھوڑا تھا۔ انھوں نے کہاکہ ہم اس لیے حکومت میں آگئے کہ ہمیں خدشہ تھا کہ عمران خان کہیں ہمیں مکمل فارغ نہ کر دے ، اور اگلے 15سال عمران خان کی حکومت ہوگی، موجودہ حکومت الیکٹڈ نہیں بلکہ ایک سازش کے تحت آئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ فوج پاکستان کی مڈل کلا س کا سب سے آرگنائز ڈ گروپ اور ، پی ٹی آئی مڈل کلاس کی سب سے بڑی جماعت ہے اور فوج اور تحریک انصاف کا ایک نچرل سوچنے کا انداز ملتاہے، عمران خان کا بڑا واضح موقف ہے کہ وہ موجودہ حکومتی ایلیٹ سے پاکستان کو بچانا چاہتے ہیں کیونکہ نواز شریف مریم نواز اور زرداری کو 20سال اور پھر مریم نواز اپنے بیٹے جیند صفدر کو 20سال حکمران بنا نے کی خواہشیں رکھتے ہیں ۔









