بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت پر مقبوضہ کشمیر میں جشن،آتش بازی،سبزہلالی پرچم لہرائے گئے 

سری نگر(ممتازنیوز) متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن مقبوضہ کشمیر میں بھی بھرپور طریقے سے منایا گیا۔   سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کو پاکستان سے شکست کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھی نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور خوشی میں پٹاخے چلائے گئے۔جشن کے دوران نوجوانوں نے مقبوضہ کشمیر کے متعدد مقامات پر اللہ اکبراورپاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔اس دوران پاکستانی پرچم بھی لہرائے گئے۔