کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جو لوگ کہتے ہیں کہ گھبرانانہیں ہے انہوں نے گھبراناشروع کردیاہے ۔
بلاول کوپذیرائی ملی تویہ حکومت بوکھلاہٹ کاشکارہوگئی ۔عوام کامقدمہ لے کربلاول نے عوامی مارچ نکالا۔تحریک انصاف انتشارکی حکومت ہے۔
پی ٹی آئی کانہ کوئی ایجنڈا تھانہ کوئی فلسفہ۔پیپلزپارٹی نے عوام سے ناطہ نہیں توڑا،کسی اورکوڈرانا۔مارچ توصرف ٹریلرتھا۔اپوزیشن کوڈرایادھماکایاجارہاہے ۔تم لوگوں کاحال یہ ہے کہ نمبرز پورے نہیں کرسکتے۔









