اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کووڈ وائرس انفیکشن لگنے کے 2سال بعد تک دماغی صحت کو متاثر کرتا ہے ، عمومی طور پر بچوں میں طویل مدتی اثرات کا خطرہ کم ہے تاہم انفیکشن سے مرگی کا خطرہ دوگنا ہوجاتا ہے ۔ متعدد مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ بالغ افراد کی ایک تعداد اس قسم کے مسائل کا سامنا کرتی ہے اور خطرات دوسرے انفیکشن کے مقابلے زیادہ ہوتے ہیں۔ دی لانسیٹ سائیکاٹری میں شائع ہونے والا مطالعہ کہتا ہے کہ تقریباً 1.25؍ ملین لوگوں کے الیکٹرانک صحت کے ریکارڈ جن میں زیادہ تر امریکا سے ہیں، جن میں کووڈ کی تشخیص ہوئی ہے۔ ان مریضوں میں 2؍ سال تک 14 اہم اعصابی اور نفسیاتی تشخیص کی موجودگی کا سراغ لگایا۔
کووڈ وائرس انفیکشن لگنے کے 2سال بعد تک دماغی صحت کو متاثر کرتا ہے، تحقیق
