بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مصدق ملک کا ایک بیگ کے علاوہ پاکستان میں کچھ نہیں،عمران اسماعیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے سینئر رہنما سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حب الوطنی کی تشریح وہ صاحب فرما رہے ہیں جن کا ایک بیگ کے علاوہ پاکستان میں کچھ نہیں۔ جن کی اولادیں ، جائیدادیں اور مفادات ملک سے باہر ہیں وہ اداروں کی ترجمانی فرمانے کی زحمت کر رہے ہیں۔ مصدق ملک کی پریس کانفرنس پر پارٹی ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موصوف مشرف کی کشتی میں سوار ہوئے تو یہی بیگ ساتھ تھا ، مشرف روانہ ہوئے تو یہ صاحب اپنا یہی بیگ اٹھائے ملک سے روانہ ہوگئے۔