بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پشاور،تحریک انصاف کےکارکنوں کانورعالم خان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور(نیوز ڈیسک )تحریک انصاف کے کارکنوں کامنحرف ایم این ایز کے خلاف احتجاج۔منحرف ایم این اے نورعالم خان کے خلاف پشاورمیں احتجاجی مظاہرہ ہواہے

۔جس میں مظاہرین نے موقف اختیارکیاہے کہ نورعالم خان نےتحریک انصاف سے بغاوت کی ہے۔مظاہرین کے مطابق اس مشکل وقت میں نورعالم سمیت سارے منحرف ایم این ایز کوعمران خان کاساتھ دیناچاہیے۔

یاد رہے کہ کل پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے نورعالم خان سمیت کئی ارکان اسمبلی نے سندھ ہائوس میں بیان دیتے ہوئے حکومت کے خلاف ووٹ دینے کااعلان کیاتھا۔