اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ،ڈائریکٹر جنرل وزارتِ تجارت بلال خان جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ تجارت تعینات،ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلیجنس و انویسٹیگیشن ایف بی آر اسلام آباد محمد ارشد کوتبدیل کردیا گیا۔ محمد ارشدکو جوائنٹ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن تعینات کردیا گیا۔ اس حوالے سے باضاطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیکشن افسر اسرار احمد کا ایف جی ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی سے نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن تبادلہ کردیا گیا ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے
وفاقی بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ،بلال خان جوائنٹ سیکرٹری وزارت تجارت تعینات








