بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قائم فضائی پل کا تسلسل جاری

  اسلام آباد(ممتازنیوز) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قائم فضائی پل کا تسلسل جاری ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ فضائی پل کے تسلسل میں متحدہ عرب امارات سے آج دو امدادی پروازیں پاکستان پہنچیں، یہ پروازیں نور خان ایئربیس، راولپنڈی پر موصول ہوئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات سے مجموعی طور پر 18 پروازیں خوراک، طبی سامان اور خیمے وغیرہ لے کر پاکستان پہنچ چکی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس سنگین مشکل کی گھڑی میں حمایت اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کا شکر گزار ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں کے سبب پاکستان کے چاروں صوبوں کے متعدد شہروں میں سیلاب آیا جس کے باعث کافی شہر پانی میں ڈوب چکے ہیں۔
مسلح افواج، حکومت اور انتظامیہ کے علاوہ عام شہری بھی سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں تاکہ ملک کو اس بڑے امتحان سے فوری طور پر نکالا جائے۔