بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم اورنگزیب اور فوادچودھری میں ٹویٹر پر لفظی جنگ،ایکدوسرے کو کھری کھری سنادیں

اسلام آباد(ممتازنیوز) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری کے درمیان ٹویٹر پر لفظی جنگ،ایکدوسرے کو کھری کھری سنادیں ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق وزیراطلاعات فوادچودھری نے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ کے ان پر ہنسنے والےچار نوجوانوں کوگرفتار کروانے کے تناظر میںطنزیہ ٹویٹ کی کہ چھ ستمبر کی پریڈ منسوخ کر کے اچھا فیصلہ فیصلہ کیا ورنہ جوانوں کو ہنسنے سے روکنا اور نہ رکنے پر کوہساربھیجنا ذرا مشکل کام تھا۔فواد چودھری کے اس ٹویٹ کے ردعمل میں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کیا کہ آسمان پہ تھوک کر اپنا منہ گندا کرنے والے اب اپنے ناکام اور فوج دشمن ایجنڈے کو یومِ دفاع کے تقدس کو پامال کر رہے ہیں جوان اپنی قیادت پر فخر کرتے ہیں۔انہوں نے لکھاکہ ہنستے وہ اُس پر ہیں جس نے خود اپنی تذلیل کا بندوبست کیا ہواہے اور اپنے مفاد کو ملکی مفاد پر ترجیح دیتا ہے ۔فواد چودھری نے وزیراطلاعات کی اس ٹویٹ کا فوری جواب دیتے ہوئے لکھاکہ کینڈی کرش بی بی نہ تو آپ آسمان ہیں نہ ہی آپ کی فوج سے کوئی ہمدردی ہے آپ زمین کا وہ کباڑ ہیں جن سے ہر شعور رکھنے والا شخص نفرت کرتا ہے آپ کی حالت پر رحم آتا ہے ۔ سگریٹ فروشی میں ہونیوالی کرپشن اور میڈیا بروکری کا حساب ہو گا۔