بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس معاون جدہ کے انٹرنیشنل اسلامک پورٹ پر لنگر انداز

  جدہ (امیر محمد خان سے )پاکستان بحریہ کا جہاز پی این ایس معاون سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کے انٹرنیشنل اسلامک پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا جہاں سعودی نیوی سمیت پاکستانی سفارتی افسران نے اسکا استقبال کیا ۔پاک بحریہ کے بحری بیڑے پی این ایس معاون کے انٹرنیشنل اسلامک پورٹ جدہ پہنچنے پر اسکے ڈیک پر استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں سعودی نیوی کے افسران سمیت قونصل جنرل خالد مجید نے دیگر سفارتی افسران کے ہمراہ پی این ایس معاون کے منیجنگ ڈائریکٹر کراچی شپ یارڈ ایڈمرل سلمان الیاس کمانڈنگ آفیسر کیپٹن عبداللہ صدیقی سمیت دیگر عملے کا خیر مقدم کیا ۔اس موقع پر پاکستان نیوی کے افسران کا کہنا تھا کہ پاک نیوی اپنی پیشہ وارانہ صلاحیت کے حوالے سے پوری دنیا میں اپنا منفرد مقام رکھتی ہے اور سعودی نیوی کے ساتھ ملکر مختلف مشقوں سمیت سمندری گزر گاہوں کی حفاظت پر ملکر کام کرتی آئی ہے اور پی این ایس پاک بحریہ کا سب سے بڑا جنگی بحری بیڑہ ہے جو مختلف قسم کے میری ٹائم اپریشن میں شامل ہونے کے علاوہ دیگر جہازوں کو تیل اور فوجی سازوسامان مہیا کرتا ہے ۔اس موقع پر قونصل جنرل خالد مجید کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ہماری افواج کا قابل فخر حصہ ہے جس نے جنگ اور امن دونوں صورتوں میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے اور پاکستان کی حفاظت کی ہے۔