اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت خزانہ کے سابق مشیر ڈاکٹر خاقان نجیب نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منگل کو بین الاقوامی منڈی میں پاکستان کے ڈالر بانڈز ایک ماہ سے زیادہ کی کم ترین سطح پر آگئے کیونکہ معیشت دہائیوں کے بدترین سیلاب سے دوچار ہے جس سے زراعت، مینوفیکچرنگ اور خدمات کی نمو پر نیچے کی جانب دباؤ پڑ رہا ہے۔
2031 میں واجب الادا ملک کے ڈالر بانڈز منگل کو ڈالر پر 0.6 سینٹ کی کمی سے 50.82 سینٹ پر آگئے جو 2 اگست کے بعد سب سے کم ہے۔ 2024 میں واجب الادا بانڈز بھی ڈالر پر 66.6 سینٹس تک گر گئے جو کہ 5 اگست 2022 کے بعد سب سے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ واقعی مارکیٹوں کے لیے اطمینان بخش ہے کہ پاکستان نے ساتویں اور آٹھویں جائزے مکمل کرنے کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ اپنا پروگرام دوبارہ شروع کر دیا ہے۔
اس نے قریب المدت چیلنجنگ منظر نامے کے خدشات کو دور کیا اور دوسرے کثیر جہتی قرض دہندگان اور دوست ممالک سے فنڈز ملنے کی امید پیدا کی۔
یہ ایک ایسے وقت میں ہے جب پاکستان کی غیر ملکی زرمبادلہ کی پوزیشن صرف 7.6 ارب ڈالرز تھی جو پاکستان کی درآمدات کے صرف ایک ماہ سے زیادہ پر محیط تھی۔









