کراچی (نیوز ڈیسک)معاشی تجزیہ کار ،فہد عرفان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ خبریں آرہی ہیں کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے ۔افغانستان اور دیگر ممالک سے تجارت کے باعث ڈالر کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ معاشی تجزیہ کار ،خرم شہزاد نے کہا کہ ایک مہینے سے زائد ہوگیا ہے مقامی ڈیلر اور ایکسچینج کمپنیاں پریمیم پر ڈالر لے رہی ہیں۔فہد عرفان نے کہا کہ سیلاب کے بعد سبزیاں درآمد کی جارہی ہیں۔اسٹیٹ بینک اس کی مانیٹرنگ کررہا ہے مگرکچھ نہ کچھ مسائل آجاتے ہیں۔بین الاقوامی مارکیٹ میں آئل سمیت دیگر اشیا ء کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے کچھ دنوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوجائے گا۔معاشی تجزیہ کار ،خرم شہزاد نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک مہینے سے زائد ہوگیا ہے مقامی ڈیلر اور ایکسچینج کمپنیاں پریمیم پر ڈالر لے رہی ہیں۔افغانستان ،کے پی کے کچھ علاقوں اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں ڈالر کی ٹریڈ زیادہ کی جارہی ہے۔
مقامی ڈیلر اور ایکسچینج کمپنیاں پریمیم پر ڈالر لے رہی ہیں، معاشی تجزیہ کار







