دبئی(سپورٹس ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ 2022 کے دوران پاکستانی شائقین کی بھارتی کرکٹ سپورٹرز کو شکست کے بعد ٹشو پیپر دینے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
پاکستان نے اتوار کے روز دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی تھی جس کی متعدد ویڈیوز دو روز گزرنے کے بعد بھی وائرل ہو رہی ہیں۔
https://twitter.com/_CRICKET4EVER/status/1566826489982685188?s=20&t=aXYUAfTzfclwggReUPD4FQ
ایسی ہی ایک وائرل ویڈیو میں ایک پاکستانی سپورٹر کو ہاتھ میں ٹشو پیپر کا ڈبا اٹھائے بھارتی شائقین میں ٹشو تقسیم کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں موجود ایک بھارتی شائقین کرکٹ کو ٹشو خود سے مانگتے اور بعدازاں منہ صاف کرتے بھی دیکھا گیا جبکہ کچھ بھارتی شائقین کو ناراض ہوتے بھی دیکھا گیا۔
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو آخری اوور میں شکست دے کر گروپ میچ کی ہار کا حساب برابر کیا تھا۔

      
	







