بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انسانوں کاسمندرکیاہوتاہے ہم ان کودکھائیں گے،راناثناء اللہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء راناثناء اللہ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ انسانوں کاسمندرکیاہوتاہے ہم ان کودکھائیں گے۔

لانگ مارچ مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں 24تاریخ کو روانہ ہوگا ۔26مارچ کی شام کوراولپنڈی پہنچے گا۔27مارچ کواسلام آباد پہنچیں گے اورشاہراہ دستورپرپڑاوڈالیں گے ،

لانگ مارچ 28تاریخ کونتیجہ لے کرواپس جائے گا۔اسپیکراسمبلی عمران خان کی ٹائیکرفورس کارکن بناہواہے ۔جب تک کوئی رکن اپنے ووٹ کاحق استعمال نہیں کرلیتا

اس وقت تک اس کونااہل قرارنہیں دیاجاسکتا۔ایک درجن سے زائد لوگ ہیں، کسی نے ہم سے کوئی مطالبہ نہیں کیا۔20سے زائد لوگ کہہ رہے ہیں کہ آئندہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لریں گے۔منحرف ارکان کےلیےآرڈیننس کی باتیں آئین پڑھےبغیرکی جارہی ہیں۔

جب تک ممبرووٹ استعمال نہیں کرتاتب تک کارروائی نہیں ہوسکتی۔یہ آئین وقانون کی دھجیاں بکھیرناچاہتے ہیں۔اب مظاہرہ یاپتھرائو ہواتوآپ کے اراکین کے گھرمحفوظ نہیں رہیں گے۔