اسلام آباد(ممتازنیوز) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری،گریڈ 22 کی افسر فارینہ مظہر سیکرٹری قومی ورثہ ڈویژن تعینات ، تقرر ی کے منتظر سابق چیف کمشنر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے عامر علی احمد کی رخصت کی درخواست منظور ،متعددسیکشن افسربھی تبدیل کردیئے گئے۔ بدھ کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کےمطابق گریڈ 21 کے افسر ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن ظہور احمد کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل سیکرٹری امور کشمیر ڈویژن تعینا ت کردیاگیا۔ تقرری کی منتظر گریڈ 22 کی فارینہ مظہرکو سیکرٹری قومی ورثہ ڈویژن تعینات کردیا گیاجبکہ جوائنٹ سیکرٹری نجکاری ڈویژن افتخار حسین کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسی طرح عبدالکریم رند کو ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔سیکشن افسر ضمیر احمد کا نجکاری ڈویژن سے ایوی ایشن ڈویژن تبادلہ کردیاگ یا ۔سیکشن افسر پاور ڈویژن احمد سلیم او ایس ڈی بنا دیئے گئے۔سیکشن افسر شاہد بشیر کا ریاست و سرحدی امور ڈویژن سے سول سروسز اکیڈمی لاہور تبادلہ منسوخ کردیاگیا جبکہ تقرر ی کے منتظر سابق چیف کمشنر اسلام آباد و چئیرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی رخصت کی درخواست وزیراعظم نے منظورکرلی گریڈ 21 کے عامر علی احمد کی بیرونِ ملک روانگی کیلئے20 ستمبر سے 20 اکتوبر تک چھٹی منظور، رضوان احمد سیکشن افسر امورِ کشمیر ڈویژن تعینا ت ،سیکشن افسر، افسر خان کا مزہبی امور سے ہاؤسنگ و ورکس ڈویژن تبادلہ کردیاگیا۔
وفاقی بیوروکریسی میں اکھاڑپچھاڑ جاری ، فارینہ مظہرسیکرٹری قومی ورثہ ڈویژن تعینات ، عامر علی احمد کی رخصت منظور ،متعددسیکشن افسربھی تبدیل








