واشنگٹن(ممتازنیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قدر میں 3 ڈالر فی بیرل سے زائد کمی ہوئی ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 3. 72ڈالر کمی کے بعد 83. 16ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 3. 61ڈالر کمی کے بعد89. 22 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق فروری میں یوکرین پر روس کے حملےکے بعد یہ خام تیل کی کم ترین قیمت ہے جس کی وجہ عالمی سطح پرکساد بازاری کا خوف اور چین میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے خدشات کے باعث خام تیل کی طلب میں کمی ہے۔
خیال رہے کہ 24 فروری 2022 کو روس نے یوکرین پر حملہ کردیا تھا جس کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں تھیں تاہم اب ان میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری








