راولپنڈی(ممتازنیوز)بعض نجی سکولوں نےطلبہ کے والدین سےفیس کے ساتھ بجلی کے بلوں میں شامل فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی وصولی بھی شروع کردی،والدین کا احتجاج ،حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بعض نجی سکولوں کی طرف سے بجلی کے زائد بل آنے پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے نام پرفیسوں کے ساتھ پیسے وصول کرناشروع کردیئے یوں انہوں نے زائد بلوں کی آڑ میں لوگوں کو لوٹنا شروع کردیا۔اس حوالے سے راولپنڈی کے ایک نجی سکول کی فیس کی رسید سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں دو سو روپے درج ہیں ، نجی سکول کے اس اقدام پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے کڑی تنقیدکی جارہی ہے۔ ادھر طلبہ کے والدین نے بھی بعض نجی سکولوں کے اس طرز عمل کے خلاف شدیداحتجاج کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کا فوری نوٹس لیں۔
واپڈا کے بعد سکولوں نے ماہانہ سکول فیس میں فیول ایڈجسمنٹ چارجز وصول کرنا شروع کردیے، انتظامیہ اور حکومتیں بے بس اور خاموش تماشائی بنی ہیں @CMShehbaz @DCRawalpindi @CommissionerRwp pic.twitter.com/RWQTiRnruJ
— Aqeel Ahmed (@aqeelehmedd) September 7, 2022









