اسلام آباد:(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کو کمزور کرنے پرتلے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ عالمی سطح پر عزت کی نگاہ سے دیکھے جانے والے جریدےاکنامسٹ میں شائع ہونے والی دو خبروں نے عمران نیازی کے بارے میں ہمارے موقف کی تصدیق کردی ہے۔
Two news stories published in globally respected Economist have validated what we have been saying about Imran Niazi. In its latest issue, the magazine wrote that Niazi "blew up" IMF deal & is "exploiting the disaster to score political points".
He is out to undermine Pakistan.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 8, 2022
وزیراعظم نے مزید کہا کہ جریدے نے اپنے تازہ شمارے میں لکھا ہے کہ عمران نیازی نے آئی ایم ایف سے پروگرام کی منظوری رکوانے کی کوشش کی اور وہ حالیہ سیلاب کی آفت کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لئے استعمال کررہے ہیں ۔عمران نیازی پاکستان کو کمزور کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔









