بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بین الاقوامی جریدےنے عمران خان سے متعلق ہماری باتوں کی تائید کر دی، شہباز شریف

اسلام آباد (ممتازنیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی جریدے دی اکانومسٹ حالیہ شمارے نے عمران خان سے متعلق ہماری باتوں کی تائید کر دی ،جریدے نے لکھا کیسے عمران خان نے آئی ایم ایف سے کئے معاہدے کی دھجیاں اڑائیں۔جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بین الاقوامی جریدے دی اکانومسٹ نے بھی اسی بات کی تائید کی جوہم عمران نیازی کے بارے شروع دن سے کہتے آئے ہیں،حالیہ شمارے میں جریدے نے لکھا ہے کہ کیسے عمران نیازی نے آئی ایم ایف سے کئے معاہدے کی دھجیاں اڑائیں۔ انھوں نے کہا کہ سیلاب کواپنی سیاست چمکانے کیلئے استعمال کررہے ہیں. عمران نیازی پاکستان کونقصان پہنچا رہے ہیں۔