دبئی (نیوزڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے پاکستانی بیٹر آصف علی اور افغانستان کے بولر فرید احمد پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ روز ایشیا کپ کے میچ میں آصف علی اور فرید احمد کے درمیان گرما گرمی کے معاملے پر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔
میچ ریفری نے لیول ون ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دونوں کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا۔
میچ کے دوران آصف علی اور افغانستان ٹیم کے فاسٹ بولر فرید احمد کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔
فرید احمد نے آصف علی کو آؤٹ کرنے کے بعد غیر شائستہ زبان استعمال کی اور نازیبا اشارے کیے، رد عمل کے طور پر آصف علی نے بیٹ اٹھایا اور اس دوران باڈی کنٹیکٹ ہوا۔
میچ کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو میچ ریفری نے طلب کیا اور سماعت کی۔
Asif Ali and Fareed Ahmad charged with breaching the ICC Code of Conduct.
Details 👇 https://t.co/20XEWzHhQt
— ICC (@ICC) September 8, 2022
یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو آخری اوور میں ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔

      
	







