بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یو اے ای ، اسٹیڈیم کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے ، پاکستانیوں سےجھگڑنے پر 391 افغان باشند ےگرفتار 

 دبئی(ممتازنیوز) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف ٹی 20میچ میں افغانستا ن کی شکست پر اسٹیڈیم کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے اور پاکستانیوں سے لڑنے جھگڑنے پر 391 افغان باشندوں کو گرفتارکرلیاگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شارجہ میں اسٹیڈیم کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے اور سٹیڈیم کے ارد گرد لڑنے پر97 افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیاجبکہ متحدہ عرب امارات کے دیگر حصوں سے 117 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا جو ہوسٹلز اور کمروں میں پاکستانیوں سے لڑ رہے تھے۔یو ں مجموعی پر 391 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا جو ممکنہ طور پر بھاری جرمانے ادا کریں گے اور متحدہ عرب امارات کے ویزا پر تاحیات پابندی کے ساتھ متحدہ عرب امارات سے ڈی پورٹ بھی ہو جائیں گے۔