اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہا ہے کہ آرٹیکل 63/Aکی تشریح کےلئے ریفرنس دائر کیا جائے گا ۔ریفرنس کی تیاری شروع کردی گئی ہے جس کے تحت سپریم کورٹ سے آرٹیکل 186کے تحت رائے لی جائے گی ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہا کہ یہ ریفرنس ہارس ٹریڈنگ سے منحرف ہونیوالے ارکان قومی اسمبلی کی قانونی اور آئینی پوزیشن جاننے کیلئے سپریم کورٹ میں دائر کیا جارہاہے ۔
حکومت کا منحرف ارکان کے ووٹ کی حیثیت کے تعین کیلئے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ








