اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سندھ ہاؤس پر پی ٹی آئی کارکنان کے دھاوے کی مذمت کرتا ہوں، سندھ ہاؤس پر آنے والے ارکان قومی اسمبلی کو بھی گرفتار کرنے کا کہا ہے، آئی جی سندھ کو بھی کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان سمیت سب سے اپیل ہے کہ پرامن رہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد کی سیکیورٹی پہلے سے ہی سخت ہے، جو بھی ارکان اسمبلی ملوث ہیں انہیں بھی گرفتار ہونا چاہیے، ارکان اسمبلی اور کارکنان کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔
وزیرداخلہ کا سندھ ہاوس پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم








