بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگ فیک نیوز کے قانون سے ڈرتی ہے، فیک نیوز اور غلط خبر میں فرق ہوتا ہے ، بیرسٹر اعتزاز احسن حکومت کے حق میں بول پڑے

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی رہنما و معروف قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ فیک نیوز اور غلط خبر میں فرق ہے، یہ قانون ٹھیک ہے، کوئی چیز ثابت نہ ہوسکے تو ضروری نہیں کہ وہ فیک نیوز ہو جاتی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ ن لیگ فیک نیوز کے قانون سے ڈرتی ہے، یہ قانون ٹھیک ہے، صحافی کو تحفظ ملنا چاہیے۔ صحافی کی خبر غلط خبر ہو سکتی ہے لیکن فیک نیوز نہیں، اس قانون کو لانے سے نیت لگتی ہے کہ یہ مخالفین کو دبانے کیلئے ہے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ قانون صرف خود ساختہ خبر پر ہونا چاہیے، پیکا قانون صحیح زاویے سے نہ دیکھا تو اس کا غلط استعمال ہو سکتا ہے۔پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پیکا آرڈیننس کا اصل مقصد حکومت کو بھی نہیں پتہ ہے۔