اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے والے ارکان اسمبلی کو شخصی ضمانت پر رہا کروا لیا،انہوں نے کہا کہ کارکنان کےلئے وکلا کی ٹیمیں قانونی تقاضے پورے گی ۔تفصیلات کے مطابق شہباز گل اپنے کارکنان اور ایم این ایز کو تھانے سے نکال کر باہر لے آئے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درست ہے کہ سندھ ہاؤس کے گیٹ کو نہیں توڑنا چاہیے تھا، سندھ ہاؤس میں نوٹوں کی بوریوں سے ضمیر خریدے جارہےہیں، عمران خان نے ایسا کیا کیا کہ ضمیرخریدے جارہےہیں، دلالی کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان اور ایم این ایز کو سندھ ہاؤس پر حملے کے واقعے میں گرفتارکیا تھا۔
شہباز گِل نے سندھ ہاؤس پر حملہ کرنیوالے ارکان اسمبلی کو چھڑ والیا







