لاہور(سپورٹس ڈیسک)وزیر کھیل پنجاب ملک تیمور مسعود نے شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا ہے، ٹی 20ایشیا ءکپ کا فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان11ستمبر کو شام 7بجے کھیلا جائے گا،وزیر کھیل پنجاب نے کہا کہ11ستمبر کو ٹی 20ایشیا ءکپ کا فائنل ملکی تاریخ کی سب سے بڑی سکرین پر دکھایا جائیگا،نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں تاریخ کی سب سے بڑی سکرین پر میچ براہ راست دکھایا جائیگا،میچ دیکھنے کیلئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں انٹری فری ہوگی،قومی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے عوام قومی جوش و جذبے سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم آکرمیچ دیکھیں، تیمور مسعود نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین سیلاب کیلئے فلڈ ریلیف کیمپ بھی لگایا جائیگا،عوام سیلاب سے متاثرہ بہن،بھائیوں کی مدد کیلئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں آئیں،سیکرٹری سپورٹس پنجاب علی جان خان، ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی بھی فائنل دیکھیں گےسپورٹس اور شوبز کی بڑی شخصیات بھی نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میچ دیکھیں گی۔

      
	







