بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہر ی 16 یونٹس پر ایک ہزار کا بل ،مریم نواز کی ’’اف‘‘،مسجد کے زائد بل کی شکایت حکومت تک پہنچادی

  اسلام آباد(ممتازنیوز)شہر ی کے بجلی کے 16 یونٹس پر ایک ہزار روپے بل پرمسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ’’اف‘‘،مسجد کے زائد بل کی شکایت حکومت تک پہنچادی ۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے ایکٹوسٹ ظفر نقوی نے ٹویٹ کیا کہ ایک بندے نے مجھے کال کرکے بتایاکہ16 یونٹس کا 1000 روپے بجلی کا بل آیا ہے، آپ براہ کرم شہبازشریف اور مریم نواز کو بتا دیں، ان کی آواز سے یوں لگ رہا تھا کہ 1000 روپے ان کی کل کائنات تھی جو بجلی کے بل کی نذر ہو گئے۔ظفرنقوی کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا’’اف‘‘ ۔ جس پر صارفین نے مختلف تبصرے کئے ۔ادھرمسلم لیگ ن کے اظہر نسیم نے ٹویٹ کیا کہ ایک گائوں کی مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھنے کی توفیق ملی۔ جماعت سے پہلے مسجد کی انتظامیہ نے نمازیوں کو بتایا کہ ماہانہ بجلی بل روٹین سے بہت زیادہ آرہا ہے اور اس دفعہ مسجد کا بل مسجد کا جنریٹر بیچ کر ادا کیا گیا۔اظہرنسیم کے اس ٹویٹ کو بھی ری ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا’’یہ ٹویٹ ان تمام لوگوں کو بھیجا ہے جنہیں میں حکومت میں جانتی ہوں‘‘