لندن(ممتازنیوز) مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے عمران خان کو ملک کو درپیش بحرانوں کا ذمہ دارقرار دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان جھوٹے بیانے کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تاہم عوام پی ٹی آئی حکومت کی پونے چارسال کی کارکردگی سے بخوبی آگاہ ہیںاور اسی جھانسے میں نہیں آئیں گے،مسلم لیگ ن ہی ملک کو موجودہ مشکلات سے نکالے گی۔وہ سابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، سینیٹر چودھری تنویر، سینیٹر عبدالقیوم، پی ٹی وی کے سابق ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر نعمان نیاز اور دیگر لیگی رہنماؤںسے گفتگوکررہے تھے۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈار اور مسلم لیگ ن برطانیہ کے عہدیدار بھی موجود تھے۔اس موقع پر نوازشریف نے پاکستان کے سیاسی اور معاشی امور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ پاکستان کو موجودہ مشکلات سے مسلم لیگ (ن) ہی نکالے گی۔ موجودہ صورت حال پر میاں نواز شریف نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے مسلسل غلط بیانی پر مبنی بیانہ جھوٹ کا پلندہ ہے ، اس موقع پر قانونی امور پر بھی مشاورت ہوئی ۔ وران گفتگو میاں محمد نواز شریف کو ملک رفیق رجوانہ نے ملتان کے پارٹی ورکرز کا سلام پہنچایا جس پر انہوں نے کہاکہ تمام پارٹی ورکرز اور بالخصوص ملتان کے ورکرز ہمار ا سرمایہ ہے ،میاں نواز شریف نے خصوصی طور پر ملک آصف رجوانہ کے بارے میں دریافت کیا ۔
قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے سابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، سینیٹر چوہدری تنویر، سینیٹر عبدالقیوم، ڈاکٹر نعمان نیاز اور دیگر لیگی رہنماؤں کی ملاقات۔ ملکی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلۂ خیال۔ میٹنگ میں سینیٹر اسحاق ڈار اور مسلم لیگ ن برطانیہ کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ pic.twitter.com/0yKw7RL7Ox
— Rashid Nasrullah (@RashidNasrulah) September 9, 2022









