راولپنڈی(ممتاز نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ادارے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹرسانتھا پاور نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ،انسانی ہمدردی کے اقدامات میں تعاون اور شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سانتھا پاور نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے تعزیت کی ۔ انہوں نے پاکستان کے عوام کےلئے مکمل حمایت کی پیشکش کی ۔انہوں نے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بچائو کی کارروائیوں میں سول انتظامیہ کی مدد کے حوالے سے پاک فوج کی کوششوں کو بھی سراہا۔آرمی چیف نے امریکی امداد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امداد اور بحالی کے عمل میں عالمی شراکت داروں کاتعاون اہم ہوگا۔
سیلاب زدگان کی بحالی کے عمل میں عالمی شراکت داروں کا تعاون اہم ہوگا، آرمی چیف








