بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایشیا کپ، سری لنکا کیخلاف پاکستان کی پوری ٹیم 121 پر آؤٹ

دبئی(ممتازنیوز) ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کے 110 رنز پر آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔
وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 14 رنز اور فخر زمان 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ کپتان بابراعظم 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ خوشدل شاہ 4 رنز، افتخار احمد 13 رنز، آصف علی اور حسن علی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے نائب کپتان شاداب خان اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ حسن علی اور عثمان قادر کو شامل کیا گیا ہے جبکہ سری لنکا نے بھی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔