بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی طیارہ سیلاب متاثرین کےلئے امدادی سامان لے کر نور خان ایئربیس پہنچ گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جاری امدادی سلسلے میں امریکا کا C-17 طیارہ نور خان ایئربیس پہنچ گیا۔
پاک فضائیہ کی اعلیٰ قیادت نے بیس پر طیارے کا استقبال کیا۔ امریکہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیئے اگلے چند دنوں کے دوران وسیع پیمانے پر ہیومینی ٹیرین ائیر بریج(Humanitarian Air Bridge) پر مشتمل امدادی سامان سے لیس طیارے پاکستان بھیجے گا- امدادی سامان امریکہ کی طرف سے سیلاب زدگان کی تکالیف کو کم کرنے اور اس پریشان کن آفت کے دوران پاکستان کی معاونت کے لیئے بھیجا گیا ہے۔