اسلام آباد(ممتازنیوز) انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی اسلام آبادکی انتظامیہ نے دعوہ اکیڈمی کے بیشتر عملے کی منتقلی اور بجٹ منجمدکرتے ہوئے اسے عملی طور پر بندکردیا۔ انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی انتظامیہ نے نصف سے زائد تدریسی عملے کو انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی مختلف فیکلٹیز میں بھیج دیا گیا اور رواں سال کے 140ملین روپے کے بجٹ کو منجمد کردیاہے۔دعوۃ اکیڈمی کے ذمہ داران نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیاکہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں ۔ان کا کہنا ہے کہ دعوۃ اکیڈمی اور اس سے متعلقہ تنظیموں کے لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دعوۃ اکیڈمی گزشہ 35, 40سال سے پاکستان اور دنیابھرکے مسلمانوں کے لئے خدمات انجام دے رہی ہے۔
انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی انتظامیہ نے دعوہ اکیڈمی کا بیشتر عملہ یونیورسٹی منتقل اور بجٹ منجمدکر دیا








