اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف آج گوجرانوالہ میں پاور شو کرے گی جس کی تمام تر تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
اس دوران چئیرمین تحریک انصاف عمران خان اج شام جناح اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس کے لئے ے بڑا سٹیج تیار کیا گیا ہے۔
گوجرانولہ ایک بار پھر تیار ہے!
حقیقی آزادی کی جدوجہد کا ایک اور تاریخی جلسہ۔ آج 10 ستمبر جناح سٹیڈیم گوجرانولہ 🇵🇰#MinusOneNaManzoor #GujranwalaJalsa pic.twitter.com/1QS160Jsm5— PTI (@PTIofficial) September 10, 2022
جلسہ کے حوالے سے جناح اسٹیڈیم میں تیاریاں جاری ہیں تاہم جلسہ گاہ کے اندر اور اطراف میں کپتان کو ویلکم کرنے کے لیے بڑی بڑی فلیکس آویزاں کی گئی ہیں۔
اسکے علاوہ جلسہ گاہ میں ساؤنڈ سسٹم اور کرسیاں لگادی گئی ہیں جبکہ پولیسں کی طرف سے سیکیورٹی دو زون میں بنائی گئی ہے ۔









