بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہباز شریف کب جیل میں ہونگے ، وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اہم انکشاف کردیا

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس ہے ، وہ صرف اس لئے جیل سے باہر ہیں کیونکہ ان کے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت نہیں ہورہی ، جس دن ان کے کیس کی روزانہ سماعت شروع ہو گئی وہ بھی جیل میں ہونگے ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ تین بڑے سوداگر اکٹھے ہوئے ہیں ، ان کی ملاقاتوں میں یہ بات ہوتی ہے کہ کون کتنے پیسے خرچ کرے گا ، شباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس ہے جس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہونے جا رہی ہے ، عدالتوں سے بھی کہتے ہیں کہ یہ لوگ صحت  کو بنیاد بنا کر پھر رہے ہیں ۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان نے دورہ روس سے متعلق اعتماد میں لیا،کچھ دیر بعد وزیراعظم ماسکو روانہ ہوں گے،وزیراعظم کا دورہ روس انتہائی اہمیت کا حامل ہے،دنیا کی40فیصد سے زیادہ گندم روس اور یوکرین میں پیدا ہوتی ہے،دنیا کی نظریں اس وقت صدر پیوٹن اور وزیراعظم عمران خان  پر ہیں ، وزیراعظم واضح کہہ چکے ہیں کہ  ہم کسی گروپ کا حصہ نہیں بنیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر کی پوری دنیا معترف ہے،افغانستان میں اس وقت غذائی اور معاشی بحران ہے۔