بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مائنس ون کا فارمولا پاکستان کے مستقبل کے لئے خطرناک ہے،اعظم سواتی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ مائنس ون کا فارمولا پاکستان کے مستقبل کے لئے خطرناک ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ ملک اس وقت معاشی طور پر تباہی کی جانب جا رہا ہے، سیلاب کی صورتحال بھی سامنے ہے۔
انہوں نے کہا مائنس ون کا فارمولا پاکستان کے مستقبل کے لئے خطرناک ہے اور کسی کی پسند نہ پسند پر عمران خان کو مائنس ون نہیں کیا جاسکتا۔
ایک سوال کے جواب میں اعظم سواتی نے کہا کہ پاکستان کے اندر سب کچھ ہو سکتا ہے، چند لوگ پنجاب کی حکومت کو ختم کرنے کے لئے اپنا مال پیش کر رہے ہیں، شکور تو بک کر لوٹے ہو گئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مجھے اپنی جان کا خطرہ ہے، ان حالات کے اندر ہر ایک شخص کو خطرہ ہے۔