بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹوئٹر نے اپنے برطرف سکیورٹی چیف کو لاکھوں ڈالر کی ادائیگی کا نہیں بتایا تھا، ایلون مسک

کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا کی امیر ترین شخصیت اور ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر سے معاہدہ نہ کرنے کی وجہ بتادی۔ ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کو ایک ٹرمینیشن خط بھیجا جس میں فرم پر الزام عائد کیا کہ اس نے جون میں سکیورٹی چیف پیٹر زیٹکو کو نکالے جانے پر ادا کی گئی ملٹی ملین ڈالر ادائیگی کے بارے میں آگاہ نہیں کیا تھا۔ خیال رہے کہ پیٹرو زیٹکو ہی وہ شخص ہیں جنہوں نے ٹوئٹر کی سیکورٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شکایت درج کروائی تھی۔ مسک کے وکلا نے اعتراض اٹھایا تھا کہ زیٹکو کو اتنی بڑی رقم کی ادائیگی سے قبل ٹوئٹر نے مسک سے ان کی رضامندی نہیں لی تھی، جو اس ڈیل کے خاتمے کی وجہ بنی تھی۔ تاہم اس سے متعلق ٹوئٹر نے اختلاف کیا تھا، تقریباً ایک ہفتے قبل ٹوئٹر کے وکیل ولیم ساویٹ کا کہنا تھا کہ میرے دوست یہ بحث کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ ٹوئٹر کو بلاضرورت مسک کو یہ بتانا چاہیے تھا کہ انہوں نے اپنے ناراض سابق ملازم کو نکال دیا ہے۔