بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہمیں قائد کے رہنما اصولوں کو اپنانا ہو گا،اسپیکروڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اسپیکر قومی اسمبلی نے قائد اعظم محمد علی جناح کی 74 ویں برسی کے موقع پرکہاکہ آج کا دن قائد اعظم محمد علی جناح کے عظیم مقاصد اور وژن کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے،ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہمیں قائد کے رہنما اصولوں کو اپنانا ہو گا،

قائد اعظم نے ہر مشکل کا مستقل مزاجی اور جواں مردی سے مقابلہ کیا،قائد اعظم محمد علی جناح ہمیشہ اپنے اصولوں پر قائم رہے اور نے کبھی سودہ بازی نہیں کی،انہوں نے کہاکہ قائد اعظم نے کھبی کسی پر اپنے فیصلے مسلط کرنے کی کوشش نہیں کی، قائد اعظم نے مخالفین کے موقف کو بھی تحمل اور بردباری سے سنا،قائد اعظم کے رہنما اصولوں ایمان ،اتحاد اور نظم و ضبط پر چل کر ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے،ملک اس وقت تاریخ کے بدترین سیلاب اور طوفانی بارشوں کی وجہ سے ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے،سیلاب کی کی وجہ لاکھوں افراد بے گھر ہیں اور کھلے آسمان تلے زندگی بسر کر رہے ہیں،

ہم نے ملکر پاکسان کو قائد اعظم کے وژن مطابق صحیح معنوں میں ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے،ڈپٹی اسپیکرزاہداکرم درانی نے اس موقع پراپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ قائد اعظم کی قیادت میں بر صغیر کے مسلمانوں نے ایک مختصر عرصے میں ایک آزاد مملکت کے قیام کو ممکن بنایا،قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت نے برصغیر کے مسلمانوں ایک آذاد ملک کے حصول کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا،قائد اعظم کے رہنما اصولوں پر عمل پیراہ ہو کر ہی اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے