اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد وسابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی چوتھی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ کلثوم نواز ایک بہادر اور نڈر خاتون تھیں جو ہمیشہ ضرورت پڑنے پر جمہوریت اور آئین کے تحفظ کے لئے کھڑی ہوئیں۔اپنے ایک ٹویٹ میں شہبازشریف نے لکھاکہ کلثوم بھابھی ایک بہادر ، نڈر ، باوقار اور نرم گفتارخاتون تھیں جنہوں ہر کردار کو کمال انداز میں نبھایا۔ جو کوئی بھی ان سے بات کرتا تو ان کے پیار سے مغلوب ہوجاتا،وہ ضرورت کے وقت جمہوریت اور آئین کے لیے کھڑی ہوئیں۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے۔









