بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایشیا کپ فائنل، پاکستان کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری

دبئی (ممتازنیوز) ایشیا کپ ٹی 20 کے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے فیصلہ کن معرکے میں بابر اعظم پاکستان جبکہ داسن شناکا سری لنکا کی قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
فائنل کے لئے پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاداب خان اور نسیم شاہ کو شامل کرکے عثمان قادر اور حسن علی کو آرام دیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔