بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

موجودہ حالات میں عام انتخابات نہیں ہوسکتے، پارلیمنٹ کی مدت بڑھائی جاسکتی ہے، فضل الرحمن

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پی ڈی ایم اور جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے موجودہ حالات میں عام انتخابات نہیں ہوسکتے ۔ اسی پارلیمنٹ کی مدت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی مدت بڑھانے کے آئینی اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔ ایکسٹینشن دینے والی پارلیمنٹ کو ایکسٹینشن کیوں نہیں مل سکتی۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قبل ازوقت الیکشن کی سختی سے مخالفت اور عمران خان کے الیکشن کے مطالبات کو رد کردیا۔ ملک اس وقت سیلاب کی بدترین تباہ کاریوں کا شکارہے۔ سیلاب سے ایسی تباہی پہلے کبھی نہیں ہوئی۔ ان حالات میں انتخابات کیسے ہوسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پارلیمنٹ کی مدت بڑھانے کے آپشن پربھی غورہوسکتا ہے۔ پارلیمنٹ کی مدت بڑھانے کے آئینی اور قانونی پہلوؤں کاجائزہ لیں گے، ایکسٹینشن دینےوالی پارلیمنٹ کوایکسٹینشن کیوں نہیں مل سکتی۔