بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم نے جعلی خبروں کو جمہوریت کےلئے خطرہ قراردے دیا

اسلام آباد(ممتاز نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے جعلی خبروں کو جمہوریت کےلئے خطرہ قراردے دیا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ میں نے بین الپارلیمانی یونین ،جو 178پارلیمنٹس کی نمائندہ تنظیم ہے ،کے صدر دائورتے پچیکوس سے اپنی ملاقات میں اس بات پر زوردیا کہ جعلی خبریں جمہوریت کےلئے خطرہ ہیں ،من گھڑت خبروں کے ساتھ ساتھ ان سے لوگوں کے جمہوری حقوق غصب کئے جا سکتے ہیں اور انسانی حقوق کی پامالی بھی ہوسکتی ہے ۔