کراچی (ممتازنیوز) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کی شکست پر جشن منانے اور پاکستانیوں کو ہراساں کرنے والے افغانیوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان کیا ہے ۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے پاکستان کی شکست پر افغانیوں کی طرف سے جشن منانے اور اس دوران پاکستانیوں کو ہراساں کئے جانے کا معاملہ اٹھایا اور اس سلسلے میں حکومت سے بھرپور کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا جس پر وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس سلسلے میں آئی جی سے بات کریں گے اور اس واقعہ میں ملوث افغانیوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
سندھ حکومت کا ایشیا کپ میں پاکستان کی ہار پر جشن منانے وپاکستانیوں کو ہراساں کرنے والے افغانیوں کے خلاف کارروائی کا اعلان








