بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سکوک بانڈز پر منافع کی شرح 39 فیصد، سرمایہ کاروں کا گرتا اعتماد

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پالیسی سازوں کے بہرے کانوں کو خطرے کی گھٹیاں سنائی نہیں دے رہی ہیں جبکہ پاکستان کے 5سالہ سکوک بانڈز آئندہ دسمبر میں پختہ کار ہو جائیں گے ان کے بلوغت کی شرح انتہائی معمولی 39فیصد ہوگی۔ جس سے صاف ظاہر ہے کہ سرمایہ کاروں کو اعتماد نہیں رہا۔ حالیہ ہفتوں میں سکوک بانڈز 22فیصد کی کم ترین شرح پر آ گئے تھے۔ تاہم اب اس کی سطح 39فیصد پر ہے۔ ایک اور بین الاقوامی بانڈ جس کی میعاد 10 سال اور مالیت ایک ارب ڈالرز ہے۔ وہ 15اپریل 2024کو میچور ہوگا۔ جس کے ثمر آور ہونے کی شرح 42 فیصد ہے آئی ایم یف پروگرام کے ساتویں اور آٹھویں جائزے کے موقع پر بارشوں اور سیلاب کے باعث وہ اپنی افادیت کھوچکا ہے۔ کوئی بھی ملک کو درپیش مالی اور اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے میں دلچسپی لینا نظر نہیں آتا۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک ڈالر کی سپورٹ نہیں ملتی ہر گزرتا دن پالیسی سازوں کےلئے وبال بنتا چلا جائے گا۔ عوام کو خمیازہ بھگتنا پڑے اور ستمبر کے لیے مہنگائی کا اشاریہ 30 فیصد ہے ۔ اعداد و شمار یکم اکتوبر کو جاری ہوں گے ۔ ورلڈ بینک اور ایشائی ترقیاتی بینک تذبذب کا شکار ہیں کیونکہ حکومت توانائی کے شعبے میں اصلاحات کرنے میں ناکام رہی ۔ بڑھتے ہوئے پاور سیکٹر کو 1.6 ٹریلین روپے فراہم کئے گئے ۔ یہ حجم دفاعی بجٹ سے زیادہ ہے ۔ سیلاب اور بارشوں نے اقتضاد کو شدید متاثر کیا ہے ۔ جس سے شرح کم ہو کر 2.6 فیصد متوقع ہے۔