بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق گورنرسٹیٹ بینک رضا باقر کو ایک اور نوکری مل گئی

اسلام آباد(ممتازنیوز)سابق گورنرسٹیٹ بینک آف پاکستان رضا باقر کو ایک اور نوکری مل گئی۔ تفصیلا ت کے مطابق عمران خان کے دور حکومت میں سابق گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے منگل کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ہارورڈ کینیڈی سکول آف گورنمنٹ میں سینئر فیلو مقرر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ میرا کام قرضوں کے خودمختار بحرانوں کو حل کرنے کے لیے عالمی فریم ورک کو بہتر بنانے پر توجہ کرنا ہےتاکہ قرضوں میں ڈوبے ممالک قرض کی پریشانی سے تیزی سے نکل سکیں۔