اسلام آباد(ممتاز نیوز)قومی اسمبلی اور بین الپارلیمانی یونین کے اشتراک سے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول پر ایشیا پیسیفک ریجن کی پارلیمانوں کے تیسرے علاقائی سیمینار کے افتتاحی سیشن کاآغاز،تقریب سے خطاب کرتے ہوئےرومینہ خورشید نے کہاکہ کووڈ، موسمیاتی تبدیلی اور خطے میں تناو کی وجہ سے ایس ڈی جیز کے حصول کیلئے صورتحال بدلتی جا رہی ہے،اس وقت پائیدار ترقی کے حصول میں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے،کاربن کا اخراج، لاکھوں بچوں کا اسکول سے باہر ہونا، بھوک، غربت ،مختلف بیماریاں ایسے چیلنجز ہیں جسے دنیا کو سامنا ہے،اگر ابھی ہم نے چیلنجز پر قابو پانے کیلئے کچھ اقدامات نہیں کئے تو صورتحال مشکل تر ہو جائے گی،چیلنجز پر قابو پانے کیلئے تمام ممالک کو ساتھ ملکر کام کرنا ہوگا،موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان بہت زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے،آج پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہے کل کسی اور ملک کو اس قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،لیکن ہم نے اس وقت کا انتظار نہیں کرنا کہ کسی اور ملک کو مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑ جائے،ہمیں مشکل حالات آنے سے پہلے اس کی تیاری کرنے کی ضرورت ہے
کوڈ اورموسمیاتی تبدیلیاں ،ہمیں مشکل حالات آنے سے پہلے اس کی تیاری کرنے کی ضرورت ہے،رومینہ خورشید








